تاکہ ملکی سطح پر تجارتی خسارے میں کمی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ باتیں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز) نے ترقیاتی منصوبوں کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ سنڈیکیٹ روم میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف نے یونیورسٹی انجینئرز کوہدایت کی کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کوئی کام شروع نہ کیا جائے اور حکومتی اداروں میں پی سی ون مکمل عرق ریزی اور نوک پلک سنوار نے کے بعد تمام اُمور کی مکمل معلومات کے ساتھ جمع کروایا جائے تاکہ اس کی افادیت کی روشنی میں منظوری کا مرحلہ آسان ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی بلڈنگزمیں ایک ماہ کے عرصہ میں سولر سسٹم کی تنصیب مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ فرنیچر اور دوسرے سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ بلاک فوری طور پر کلیہ زرعی انجینئرنگ کے سپرد کیا جائے تاکہ انجینئرنگ ایکری ڈیٹیشن کمیٹی کے مجوزہ دورے سے پہلے اس میں ضروری کام مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طو رپر کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے ٹریکنگ نظام سے منسلک کیا جائے گا جس کیلئے ہنرمند آئی ٹی ماہرین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نئے نوجوانوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے پرنسپل آفیسرانجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ (مینٹی ننس) کو ہدایت کی کہ پاور ہاؤس میں منظورشدہ آسامیوں اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے تناظر میں یونیورسٹی کیلئے ضروری ہنرمندافرادی قوت کی تفصیل جلد فراہم کریں تاکہ پاور ہاؤس میں گھروں اور دفاتر کی مرمت کیلئے ٹھیکیدارکے بجائے باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل متحرک ٹیم تشکیل دی جا سکے جوکم وقت اور وسائل میں ضروری کام تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ڈیلی ویج ملازمین کی تعیناتی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف محکموں میں ضرورت کے مطابق خواہش مند ہنرمندنوجوانوں کی ڈیلی پیڈ لیبرکے طور پر جزوقتی ملازمت کی سفارش کرے گی۔انہوں نے ای سی ڈی ایم کے پرنسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ کہ ایڈمن بلاک سمیت مرکزی کوری ڈور کا تفصیلی سروے مکمل کرکے اس کی ضروری مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔ اس سے پہلے ایڈمن بلاک میں رجسٹرار آفس‘ ٹریژر آفس اور کنٹرولر آفس کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے زیرسایہ دفاتر میں مینجمنٹ کا بہترین سسٹم لاگو کریں اور اس کیلئے جو انتظامی مدد انہیں درکار ہے وہ فوری فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ ماضی میں منظورشدہ ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم محض فرد واحد کی خواہش پر ہی کی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے کام کے معیار پر سوال اٹھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو لاتعداد مسائل اور آڈٹ پیروں کا سامنا رہا ہے لہٰذا وہ چاہیں گے کہ یونیورسٹی کے تمام اُمور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے آگے بڑھائے جائیں تاکہ مکمل بحث و تمحیص اور شفافیت کے ساتھ پیش رفت کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیپالپور سب کیمپس میں جار ی اور بقیہ ترقیاتی کاموں کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سپورٹنگ سٹاف کی تقرری سلیکشن بورڈ کے آمدہ اجلا س میں کر لی جائے گی۔ اجلاس میں پرنسپل آفیسرڈاکٹر لئیق اکبر لودھی‘ ڈاکٹر انجم منیر‘ مسٹر عرفان عباس‘ ٹریژر طارق سعید‘ ٹیکنیکل سٹاف آفیسرڈاکٹر یاسر جمیل‘ ڈائریکٹر پروکیومنٹ عمر سعید قادری‘ ڈاکٹر طارق عزیز‘ انجینئر شاہد ایاز واہلہ‘ ایگزیکٹو انجینئر مسٹر طیب آصف‘ ڈائریکٹر آئی ٹی مسٹر وصی احمد رندھاوا‘ انجینئر سعادت الاسلام اور مسٹر سرفراز رضوان نے شرکت کی۔