یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلا ل امتیاز) نے کیمپس کمیٹی کے 215ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ہرچند ماضی میں تعمیراتی کاموں کے معیار پر سمجھوتے کئے گئے یہی وجہ ہے کہ وہ تکمیل سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر اپنی پسماندگی کی روداد بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کسی منظورشدہ ترقیاتی منصوبے میں ترمیم اور تعمیراتی معیار پر سمجھوتے کو بڑا جرم سمجھتے ہیں اور اس کا ارتکاب کرنے والے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو ضرور کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے دیپالپور سب کیمپس میں بقیہ تعمیراتی کام کو یونیورسٹی وسائل سے شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت کی کہ غلام محمد آباد میں ڈیرہ سائیں قبرستان سے ملحقہ جگہ پر لیبارٹری سکول کا تعمیراتی کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ کمیونٹی سروس کا یہ منصوبہ عملی صورت میں اپنا کام شروع کر سکے۔اجلاس میں رجسٹرار چوہدری محمد حسین‘ ٹریژرطارق سعید‘ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ‘ ڈین فوڈ سائنس ڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عمرسعید قادری‘ ڈائریکٹر پی اینڈڈی عرفان عباس‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر دیپالپورسب کیمپس ڈاکٹر طارق عزیز‘ پرنسپل آفیسرای سی ڈی(ایم) ڈاکٹر لئیق اکبر لودھی‘ پرنسپل آفیسرپراجیکٹس انجینئر شاہد ا یازواہلہ‘ ایگزیکٹو انجینئر طیب آصف‘ سعادت الاسلام‘ محمداکرام برج و دیگر بھی شریک تھے۔