یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) تھے جنہوں نے جانور پالنے والے پراگریسو فارمرز چوہدری فاروق احمد چیمہ‘عطاء گجر اور ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد افضال گل کے ہمراہ فائنل مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ نتائج کے مطابق زیادہ وزن کی حامل کراس بریڈ گائے میں احسن ہاشمی کی گائے نے 1194کلوگرام وزن کے ساتھ پہلی‘ محمد حسنین چیمہ کی گائے 1110کلوگرام وزن کے ساتھ دوسری جبکہ شیخ وسیم کی گائے نے 1040کلو گرام کے ساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال نسل گائے میں ہاشم علی کی گائے نے 1102کلوگرام کے ساتھ پہلی‘ شماقصائی کے جانور نے 930کلوگرام وزن کے ساتھ دوسری جبکہ چوہدری عبدالرحمن چیمہ کی گائے نے 900کلوگرام وزن کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس طرح بیلوں میں زیادہ وزن کا مقابلہ عبدالرحمن گل کے بیل نے 980کلوگرام وزن کے ساتھ اپنے نام کیا۔ محمد نواز انجم کے بیل نے 935کلوگرام کے ساتھ دوسری جبکہ فیاض احمدعلوی کے بیل نے 930کلوگرام وزن کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بکروں میں زیادہ وزن کا مقابلہ میں احسن ہاشمی کے بکرے نے 310کلوگرام وزن کے ساتھ دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا‘فرخ کے بکروں نے بالترتیب 308اور 306کلوگرام وزن کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنیں اپنے نام کیں۔زیادہ دودھ دینے والی بکریوں میں الیاس گجر کی بکری نے 32لیٹر دودھ کے ساتھ پہلی‘ اللہ دتہ کی بکری نے 27لیٹر دودھ کے ساتھ دوسری جبکہ الیاس کی بکری نے بھی 27لٹر دودھ دیکر انعام حاصل کیا۔زیادہ وزن کے حامل اونٹوں میں تمام پوزیشنیں چوہدری فرخ گوجرانوالہ کے اونٹوں نے اپنے نام کیں۔