ڈائریکٹرگریجوایٹ سٹڈیز کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ بورے والا وہاڑی اور دیپالپور سب کیمپسز میں مارننگ‘ایوننگ اور ویک اینڈ پروگرامز میں داخلوں کیلئے اُمیدوار اپنی دلچسپی کے پروگرامز میں داخلہ فارم 17ستمبر تک جمع کروا سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیلئے جی آر ای (سبجیکٹ) میں کم سے کم 70فیصد نمبر حاصل کرنے والے اُمیدواروں کے انٹرویوز 23ستمبر کو متعلقہ شعبہ جات کے چیئرمین آفس میں ہونگے۔ واضح رہے کہ ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم ایس‘ ایم فل‘ ایم بی اے اور ایم بی اے ایگزیکٹو میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50فیصد نمبرحاصل کرنیوالے اُمیدوار داخلہ فارم جمع کروانے کے اہل ہونگے جبکہ 14سالہ تعلیم کے بعد ایم اے‘ ایم ایس سی اور ایم کام میں داخلوں کیلئے اُمیدوار بغیر انٹری ٹیسٹ براہ راست آن لائن داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔ مارننگ اور ایوننگ پروگرامز کے ساتھ ساتھ ویک اینڈ پروگرامرز میں ایم فل ایجوکیشن‘ ایجوکیشن‘ سوشیالوجی‘ اکنامکس میں ایم ایس سی‘ ایم بی اے ایگزیکٹو‘ایم کام‘ ایم اے انگلش اور ایم ایس سی میتھ میں بھی اہل اُمیدوار داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔