اور ہاسٹلوں کی معمولی مرمت کیلئے فوری طو رپر 2.5ملین روپے جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ فوری نوعیت کی مرمت میں فنڈز کی کمی رکاوٹ نہ بن پائے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلا ل امتیاز) نے ہال وارڈن آفس کے زیراہتمام کلین و گرین کیمپس پروگرام کے سلسلہ میں شجرکاری کے بعد ہاسٹلوں کے خصوصی جائزہ وزٹ کے دوران کہیں۔ انہوں نے ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہاسٹلوں میں صفائی ستھرائی اور خاص طو رپر ڈائننگ روم اور کچن کی حالت فوری طو رپربہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال کو ہدایت کی کہ ہاسٹلوں میں پیدا ہونیوالے کچرے کو فوری طو رپر ٹھکانے لگانے کیلئے ایک ٹرالی وارڈن آفس کے حوالے کی جائے تاکہ ہاسٹلوں میں صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول پروان چڑھایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ چند ہفتوں میں نئے تعمیر ہونیوالے کسان ہال میں تمام ضروری سہولیات بہم پہنچا کر دو ہزارنوجوانوں کیلئے اقامتی انتظام یقینی بنایا جائے گا تاکہ بڑھتی ہوئی انرول منٹ کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ امسال انشاء اللہ1لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف حاصل کرے گی جس سے شہر میں آلودگی کی صورتحال کو بہتر کرنے اور شہر کے مقابلے میں یونیورسٹی کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف ہال وارڈن ڈاکٹر امجد اولکھ نے کہا کہ تمام اقامتی ہاسٹلوں میں طلبہ کیلئے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ہاسٹلوں کے گردونواح میں سینکڑوں نئے درخت لگانے کا پروگرام رکھتے ہیں جس سے ہاسٹلوں کے اندر شدید موسمی حالات میں بھی خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمود رندھاوا اورانچارج گارڈننگ برانچ ڈاکٹر عدنان یونس بھی موجود تھے۔