جس سے مزید طلبہ کیلئے اقامتی سہولیات میسر آسکیں گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی صدارت میں سنڈیکیٹ روم میں کیمپس کمیٹی کے 216ویں اجلاس میں فتح ہال‘ افضل ہال اور پارس کیمپس کے اقبال ہال میں یونیورسٹی سٹاف کے ذریعے 32نئے کمرے بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایوب ہال اور طارق ہال کی فوری مرمت کی اصولی منظوری دیتے ہوئے تخمینہ جات کی روشنی میں چیف انجینئر کو فوری ٹینڈرطلب کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ کی تجویز پر کیمپس میں پیدا ہونیوالے کچرے کو 35مقامات پر اکٹھا کرنے کیلئے نئے سپر ٹف پولی کارٹ گاربیج کنٹینرزکی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کے تعمیر اتی ڈیزائن اور تخمینہ جات کی منظوری دیتے ہوئے فوری طو رپر ٹینڈر جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کہکشاں ہال اور ورکنگ ویمن ہاسٹلز میں ناقابل استعمال کمروں اور برآمدوں 7نئے کمروں میں تبدیل کرکے طلبہ کیلئے دستیاب کرنے پر انجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو خصوصی طو رپر سراہا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو گورنر پنجاب /چانسلر جامعہ زرعیہ کی ہدایت پر یونیورسٹی میں فنانشل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے آئی سی ٹی پراجیکٹ کے بیشتر حصے صارف شعبہ جات کے حوالے کر دیئے گئے ہیں تاہم وہ توقع رکھتے ہیں کہ رواں ماہ میں سٹوڈنٹ سروسز سینٹر اور دوسری عمارتیں بھی یونیورسٹی کیلئے دستیاب ہونگی۔ اجلاس میں سید حسنین شاہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد‘سید نوید شاہ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ و ایلوایشن ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد‘محمد شاہد محمود چیف انجینئر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ‘ ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش‘ ٹریژررطارق سعید‘ پرنسپل آفیسر اُمور طلبہ ڈاکٹر سید آفتاب واجد‘ ڈاکٹر طارق عزیز‘ چائنیز ڈین ڈاکٹر چاؤ‘ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عمر سعید قادری‘ پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان عباس‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی سی ٹی مسٹر کاشف‘ انجینئر شاہد ایاز واہلہ‘ انجینئر طیب آصف‘ اور انجینئر سعادت اسلام بھی موجود تھے۔