یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے چائنیز ڈین ڈاکٹر چاؤ شنگ منگ وائس چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ کے ہمراہ افتتاح کرنے کے بعد سٹالز کا دو رہ کیا اور پروگرام میں پاکستانی طلباء وطالبات کی دلچسپی اور مصروفیت کو خاص طو رپر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی وساطت سے 8ہزار سے زائد نوجوانوں نے خود کو چائنیز زبان و ثقافت سے مہمیز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران یونیورسٹی نے چائنیز اداروں کے ساتھ 40سے زائد ایم او یو ز پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے مابین روابط کو نئی بلندیوں تک لیجانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی طلبہ کی چائنیز کٹنگ‘ پینٹنگ اور کیلی گرافی آرٹ میں دلچسپی کو دیکھ کر انتہائی مسرت ہورہی ہے کیونکہ آرٹ ہی وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ایک دوسرے کی معاشرت و ثقافت سے عمیق جانکاری کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی کے پلیٹ فارم سے سال میں متعدد پروگرام ہوتے ہیں جن میں پاکستانی طلبہ خاص طو رپر شریک ہوتے ہیں۔ چائنیز ڈین ڈاکٹر چاؤ نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پاکستان میں چائنیزثقافت کے خوبصورت رنگ متعارف کروائے جا رہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو چائنیز معاشرت کو سمجھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ وائس چیئرمین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ نے کہا کہ یونیورسٹی میں سینکڑوں پاکستانی نوجوان اپنے ڈگری پروگرامز میں چائنیز لینگوئج کے الیکٹیوپروگرام کا حصہ ہیں جس کے ذریعے چینی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ان کی راہ ہموار ہورہی ہے۔اس موقع پر متعدد چینی اساتذہ‘ ڈاکٹر فہد رسول بھی موجود تھے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 24واں کانووکیشن آج منگل 17دسمبر کویونیورسٹی ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جوسال 2016ء میں پی ایچ ڈی اور مختلف ڈگری پروگرامز میں میڈل ونرز میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کریں گے۔ کانووکیشن میں‘ پی ایچ ڈی‘ ایم فل‘ ایم ایس سی‘ ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم بی اے‘ ایم اے مکمل کرنیوالے 6827گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی منظوری سے کانووکیشن کی پروقار تقریب کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے ڈی گراؤنڈ میں ہونے والے کانووکیشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔