تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریژرکی تعیناتی کیلئے مقرر کی گئی سرچ کمیٹی کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھیجے گئے اُمیدواروں کے پینل میں عمرسعید قادری میرٹ پر پہلی پوزیشن کے حامل تھے جس کی منظوری کے بعد چانسلرجامعہ زرعیہ کی طرف سے سیکرٹری زراعت کو عمرسعید قادری کی تقرری کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔عمر سعید قادری جو اسی جامعہ کے سپوت ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس کے فیلوممبربھی ہیں اور پیشہ وارانہ شعبوں میں لاتعداد کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔یاد رہے کہ عمر سعید قادری قبل ازیں بھی چار سال سے زائد عرصہ تک یونیورسٹی کے ٹریژرتعینات رہے ہیں۔ وہ مالیاتی اُمور میں مہارت کیلئے برطانیہ‘ ترکی‘ متحدہ عرب امارات اور سری لنکامیں منعقد ہونیوالی مختلف تربیتی ورکشاپس کا بھی حصہ رہے ہیں اور حال ہی میں حکومت پنجاب محکمہ زراعت کے تین سو سے زائد افسران اور یونیورسٹی کے جملہ ملازمین کیلئے ای گورننس اور فنانشل مینجمنٹ پر منعقدہ ورکشاپ میں کلیدی مقرر کے طور بھی اپنے تجربات شرکاء تک پہنچاچکے ہیں۔ عمر سعید قادری ملک بھر میں مالیاتی اُمور‘ پراجیکٹ مینجمنٹ اور پیپرا رولز کی عملداری اور وضاحت کے حوالے سے معتبر اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔