اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب وائس چانسلرآفس میں منعقد ہوئی جہاں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ٹریژر و رجسٹرار عمر سعید قادری‘ سیکرٹری ٹو وائس چانسلرمحمد جمیل‘ ایگزیکٹو انجینئر سعادت الاسلام کے ہمراہ تحائف کرسچن ملازمین کے سپرد کئے۔ اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ کرسچن ملازمین کیمپس کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں جن کے بغیردفتری اُمور کی شروعات نہیں ہوپاتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور انتظامی افسران ذاتی جیب سے خریدے گئے تحائف کے ساتھ کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پورا کیمپس مسیحی بھائیوں کی خدمات کا معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی بھائیوں کو پیش کئے جانیوالے تحائف ان کیلئے محبت اور پیار کا اظہارہے جسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز)‘پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ و انجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ٹریژر و رجسٹرار عمر سعید قادری اور اساتذہ و انتظامی افسران پر مشتمل صاحبان ثروت کی طرف سے کیمپس کے 130کرسچن ملازمین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ وائس چانسلرآفس میں مرکزی تقریب کے بعد پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ایگزیکٹو انجینئرسعادت الاسلام‘ ایس ڈی او محمد اکرام برج‘ اسٹیٹ آفیسررانا شہزاد محمود‘ گارڈننگ ونگ کے سپروائزر محمد علیم چوہدری اور انچار ج موٹر پول محمد ارشد قاسمی کی زیرنگرانی پاور ہاؤس‘ گارڈننگ ونگ‘ سینی ٹیشن سٹاف اور موٹر پول کے کرسچن ورکرز کے تحائف متعلقہ دفاتر میں ان کے سپرد کئے گئے۔تحائف وصول کرنے کے بعد کرسچن ورکرز کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ خصوصی طور پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز)‘ پرنسپل آفیسرڈاکٹر قمر بلال اور ٹریژر و رجسٹرار عمر سعید قادری اور نیک کام میں حصہ ڈالنے والے احباب کا شکریہ اد ا کیا گیا۔