اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شعیب خاں کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے ذمہ داران پر مبنی کمیٹی کی طرف سے 3جولائی کو یونیورسٹی لیبارٹری کے دورے میں یہاں دستیاب تمام سہولیات کا بغور جائزہ لیا گیا جس کی سفارش پر کمیشن نے لیبارٹری کو پی سی آر ٹیسٹوں کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی میں قائم کی گئی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مروجہ پیرامیٹرز اور گائیڈلائنز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد حکومتی اداروں سے نمونوں کی آمد کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔