جن کے مطابق فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے پروفیسرڈاکٹر ریاض ورک کو فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اورک ڈاکٹر عبدالنوید کو سینئر ٹیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر پنجاب و چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی طرف سے کلیہ سائنسز کے ڈین پروفیسرڈاکٹر اصغر باجوہ کو آئندہ تین برسوں کیلئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ریاض ورک کی بطور ایڈوائزرفارن سٹوڈنٹس تعیناتی ڈاکٹر طاہر صدیقی جبکہ ڈاکٹر عبدالنوید کی سینئر ٹیوٹر کے طور پر تقرری ڈاکٹر اطہر جاوید خاں کی ریٹائرمنٹ کے نتیجہ میں عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے سنڈیکیٹ کیلئے ہونے والے انتخابات میں پروفیسرکی نشست پر ڈاکٹر قمر بلال‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرکی نشست پر ڈاکٹر محمد ارشد‘ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سدرہ اعجاز جبکہ لیکچرار کی نشست پر مسٹر وصی باجوہ سنڈیکٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے انتظامی عہدہ سنبھالنے اور سنڈیکٹ ممبرمنتخب ہونے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔