جس کے مطابق دونوں ادارے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور بہترین کوالٹی کے فائبرمیٹریل کے حصول میں سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ریسرچ کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وائس چانسلرآفس میں منعقد ہوئی جہاں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) اور کریسنٹ باہومن کے نائب صدر آپریشنز مسٹر عبدالوہاب نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ریسرچ و ڈویلپمنٹ میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے باسٹ و پلانٹ فائبرکی تیاری اور اس کی انڈسٹریل پروڈکشن کیلئے کوالٹی سٹینڈرڈز کا بھی تعین کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ادارے ٹیکنیکل سٹاف اور طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے نئے چیلنجز و رجحانات پر مبنی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کریں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ انڈسٹری اور فارمنگ کمیونٹی کے جملہ مسائل کے پائیدار حل کیلئے کمیشنڈ ریسرچ کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین مربوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش مند ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس ہدف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ تقریب میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ چیئرمین شعبہ فائبر و ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسد فاروق‘ ڈاکٹر خرم ضیاء و دیگر بھی شریک تھے۔ فیصل آباد 06اگست 2020ء ( )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔ کروانا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر حکومت کے نافذ کردہ حفاظتی ضابطہ کار اور سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ساڑھے9ہزار سے زائد طلباء و طالبات انٹر ی ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے رجسٹرار عمر سعید قادری‘ کنونیئرایڈمیشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی اور ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر اعجاز وڑائچ کے ساتھ امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئرکو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیسکو کی جانب سے ہونیوالی لوڈ شیڈنگ پر متبادل انتظام کے طور پر جنریٹرزکوفوری چلایا جائے۔ کنونیئرایڈمشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ 09اگست تک جاری رہیں گے۔ علاو ہ ازیں انڈرگریجوایٹ سطح کے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے منظورشدہ قواعد اور حکومتی ایس او پیز کے مطابق انٹری ٹیسٹ 8تا 09اگست تک جاری رہیں گے جس کیلئے 1600سے زائد اُمیدوار وں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہے۔