کلیہ اُمور حیوانات اور اورک کے اشتراک سے نیو سینٹ ہال میں منعقد ہونیوالے سیمینار میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین حیوانات اور متعلقہ انڈسٹری کے ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔ سیمینار کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کریں گے جبکہ پینل ڈسکشن کے شرکاء میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا‘ یونیورسٹی آف ایگریکلچرڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر مسرور الٰہی بابر‘ ڈاکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل اینڈ ڈیری سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال مصطفی شامل ہونگے۔ سیمینار میں چائنہ ایگریکلچر یونیورسٹی بیجنگ کے پروفیسرڈاکٹر یاچن وانگ آن لائن شریک ہونگے جبکہ حامد ڈیری فارمزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر بریگیڈیئرحامد خلیل ڈیری فارمنگ کے حوالے سے اپنے تجربات کا شرکاء سے تبادلہ کریں گے۔