جس کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویر نے کیا جبکہ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر جاوید اختر بھی موجود تھے ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ زراعت کو نئی رحجانات سے روشناش کرانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لاے جا رہے ہیں ان نے امید ظاہر کی کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نا صرف طلبا کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ کاشتکاروں کونئی زرعی رحجانات سے بھی آگاہ کرے گے انہوں نے کہا دور حاضر کے چیلنجز سے نبزدآزما ہونے کے لئے اکیڈمیا انڈسٹری لنکجزز نا گزیر ہے انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور زرعی رقبے میں کمی کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے فی ایکڑ پیداواریت میں اضافہ آور پائیدار پالیسی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ کلیہ زراعت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے یہ 102 طلبہ کو کو انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور مستحکم معیشت کے حصول کیلئے زرعی ترقی کو یقینی بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ جدید تحقیقات کو کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ زراعت کو ترقی یافتہ ممالک سے ہم آہنگ کیا جا سکے تقریب سے ڈاکٹر اصغر علی نے بھی خطاب کیا