الائیڈ بینک کے اشتراک قائم ہونے والے مجوزہ پارک کے حوالے سے اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویر کی زیر صدارت ہوا بعد ازاں ڈائریکٹوریٹ پروکیورمنٹ اینڈ انوینٹری کنٹرول میں شجر کاری مہم کا اجرا بھی کیا گیا ڈائریکٹر پروکیورمنٹ / ٹریژر عمر سعید قادری،الائیڈ بینک کے ریجنل ہیڈ فیصل کمال،پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر جاوید اختر،چیف ہال وارڈن زرعی یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد یٰسین، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ اور مطبوعات ڈاکٹرجلال عارف، اے بی ایل منیجر ڈائریکٹر سیل محمد عمران ارشد، اے بی ایل یونٹ کے ہیڈ مقبرب احمد، اے بی ایل برانچ منیجر عبدالواحد اور دیگر بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے باعث کیمپس کا درجہ حرارت ملحقہ علاقوں کے مقابلے میں 1 سے 2c تک کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے کی تزئین و آرائش کو نئی توانایؤں سے ہمکنار کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیاہے۔ امسال مرکزی کیمپس اور سب کیمپس میں 25000درخت لگائے جائیں گے تا کہ برصغیر کی پہلی زراعتی دانش گاہ کے جمالیاتی حسن کو نئی تقویت مل سکے انہوں نے کہا کہ آب و ہوا میں ہونے والی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے کلین اینڈ گرین پاکستان اسکیم قابل تحسین عمل ہے عمر سعید نے کہا کہ یونیورسٹی کو مزید سرسبز بنانے کیلئے خصوصی مہم کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ماحول دوست پودے لگائے جارہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں لوگوں کی زندگیوں پر مضر اثرات ڈالنے کے ساتھ ساتھ زراعت میں بھی کمی کا باعث بن ر ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ زرعیہ کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کے بدولتگرین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔فیصل کمال نے کہا عوام کو صاف ستھرا ماحول اور سبز پاکستان کی کامیابی کلین اور گرین اسکیم میں بڑھ چڑھ کر اپنے حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے یہ کہا کہ وزیر اعظم کلین اور گرین پاکستان اسکیم موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ اور اے بی ایل کے مشترکہ منصوبے دلیکش پارک شہر کا ایک بہترین تفریحی مقام ابھرکرسامنے آئے گا۔چیف ہال وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین نے کہا کہ ہاسٹل کی تزئین میں اضافے کیلئے کے لئے خوبصورت پھو ل اورپودے لگائے گئے ہیں جو تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ جامعہ کے جمالیاتی حسن کو مزید بہتر کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ اس کو مزید جاذب نظر بنایا جا سکے۔