قومی کونسل کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی قیادت میں یونیورسٹی کا دورہ کرنے والی ٹیم نے نیو سنڈیکیٹ روم میں وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا اور ڈینز و ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاو ا نے کہا کہ یونیورسٹی کو معیار تعلیم کیلئے طلباءو اساتذہ تناسب کو بہتر کرنے میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر میٹرک پاس کرنے والے نوجوانوں کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ سے پی ایچ ڈی تک متعلقہ مضامین میں تعلیمی رجحان کے حامل طلبہ کو سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی داخلہ دینا چاہئے تاکہ پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوان صحیح معنوں میں سکالرکے طو رپر اپناآپ منوا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ہر تین سال بعد اپنے کیری کیولم کونئے رجحانات اور ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی میں بڑھتی ہوئی انرول منٹ کوالٹی ایجوکیشن کو برقرار رکھنے کی راہ میں بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے مستقبل میں اتنے ہی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مواقع دیئے جائیں گے جتنے پاس آﺅٹ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ میں مزید محنت اور چیلنج سے ٹکر لینے کاجذبہ پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کے لئے میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کئے جائیںجس کیلئے رواں ماں کے آخری ہفتے میں سلیکشن بورڈکا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے ۔ کونسل اراکین میں ایگریکلچرل اکانومسٹ ڈاکٹر دلاور علی خاں اور ڈاکٹر ناصر ندیم‘ ایگریکلچرل ایکسٹینشن میں پروفیسر(ر) ڈاکٹر شیر محمد‘ پروفیسرڈاکٹر مسعود ربانی‘ فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی میں پروفیسر(ر) ڈاکٹر اسلم زیب اور ڈاکٹر محمد عمیر ارشد شامل تھے ۔کونسل اراکین نے بعدازاں مختلف کلیہ جات نے سربرہان اور اساتذہ سے ملاقات کی اورڈگری پروگرامز میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کھیلا جانیوالا دوستانہ کرکٹ میچ ڈینز الیون نے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ یونیورسٹی کی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جانیوالے میچ میں وائس چانسلرز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8اوورز میں 123رنز بنائے جس کے جواب میں ڈینز الیون نے مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈینز الیون کی جانب سے ڈاکٹر سلطان ‘ ڈاکٹر بلال اسلم اور ڈاکٹر احمد نواز نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے فاتح ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ‘ ڈین اُمور حیوانات ڈاکٹر سجاد خاں‘ ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی‘ ڈین فوڈ سائنس ڈاکٹرمسعود صادق بٹ‘ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ ٹریژرطارق سعید‘ رجسٹرار چوہدری محمد حسین اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے ٹرافی فاتح ٹیم کے حوالے کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی انتظامی اور تدریسی سٹاف اپنی جسمانی صحت کیلئے اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں منعقد کرتا رہے گا۔