زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ بائیو کیمسٹری میں مالیکولرکیئر‘ نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس پاکستان اور کینسرکیئرہسپتال وریسرچ سنٹرلاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہونے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کہا کہ ہرچندکینسردنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ بن چکا ہے تاہم اگرسادہ غذائ‘ ‘متحرک طرزِ زندگی اورسماجی زندگی میں مثبت طرز عمل کو پروان چڑھایا جائے تو اس کے امکانات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ مردوں میں کینسر سے عمومی طو رپر متاثر ہونے والے انسانی اعضاءکا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف نے کہاکہ پھیپھڑے‘ معدہ اور جگرکینسر کا زیادہ شکار ہوتے ہیں لہٰذا ان کی حفاطت کیلئے ضروری غذاءاور احتیاط کوزندگی کا حصہ بنا لیا جائے تو ہم بہت سے مردوں کوکینسر سے بچاسکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ جسمانی صحت کا خاص طو رپر خیال رکھیں اور مصروف زندگی سے کم سے کم نصف گھنٹہ گراﺅنڈز میں گزاریں تاکہ بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رہ سکیں۔ کینسر کے حوالے سے تازہ ترین اعدا و شمارکاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جگر کا کینسرسالانہ 18لاکھ انسانوں کوموت کے منہ میں دھکیل رہا ہے جبکہ کینسر سے مرنے والی خواتین میں 15فیصد چھاتی اور 14فیصد پھیپھڑوں کاشکار ہوتی ہیں۔ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2030ءتک کینسرانسانی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن جائے گی ۔ نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس کے صدر ڈاکٹر آفتاب احمد نے کینسر کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم متحرک طرز زندگی ‘مثبت و انسان دوست رویوں اور سادہ غذاءکو رواج دے کر اس کے امکانات کو 50فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔ مالیکولرکیئر کے انچارج ڈاکٹر عامر جمیل نے بتایا کہ غیرمتحرک طرز زندگی اور غذاکا زیادہ استعمال بڑی آنت کے کینسرکی نمایاں وجوہات ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کینسرکو 21ویں صدی میں اموات کی بڑی وجہ بننے سے اسی صورت میں روک سکتے ہیں کہ ہم اپنی غذاءاور معمولات کو بہترکریں۔ سیمینار سے ڈاکٹر منیر احمد نے بھی خطاب کیا۔
) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے سائنسدان ڈاکٹر اعجاز تبسم کے سفرنامہ © ”ترکی بہ ترکی“ کی تقریب رونمائی آج بروز جمعہ 19 اپریل صبح دس بجے نیو سینٹ ہال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہو گی سینئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقرےب کی صدارت زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف کریں گے جبکہ نامور ناول نگار طارق اسماعیل ساگر مہمان خصوصی ہوں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد محمود بطور مہمانان اعزاز شرکت کریں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر محمدیونس ‘ علامہ مجاہد الحسینی‘ محبوب الٰہی‘ ڈاکٹر خلیل الرحمن‘ ڈاکٹر صداقت مہدی ‘ ڈاکٹر عقیلہ صغیر اور ڈاکٹر سائرہ اختر شامل ہوں گی