تفصیلات کے مطابق کنونیئر ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مرکزی کیمپس میں داخلہ کے خواہش مند ایسے اُمیدوارجن کا نام اب تک شائع ہونیوالی میرٹ لسٹوں میں نہیں آسکا یا انہوں نے انٹری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سب کیمپسز کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع نہیں کروایاوہ مجوزہ فارم پر درخواستیں کنونیئر ایڈمشن کمیٹی ناظم اُمور طلبہ مرکزی کیمپس میں 25ستمبر تک جمع کروا سکیں گے۔ واضح رہے کہ میرٹ کے مجوزہ فارمولے کے مطابق ایسے درخواست گزار کے مجموعی نمبرمتعلقہ سب کیمپس میں پسندیدہ ڈگری پروگرام میں میرٹ پر داخل ہونیوالے آخری طالب علم سے کم نہ ہوں‘ فارم جمع کروانے کے اہل ہونگے۔