یونیورسٹی کے شعبہ انٹومالوجی‘پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے اشتراک سے سنڈیکیٹ روم میں دوپہر دو بجے منعقد ہونے والی میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق ڈاکٹر عابد محمود‘ ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر انجم علی بٹر‘ ڈاکٹرظہیر محمود ڈائریکٹر سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان‘ ڈاکٹر شاہد منصور ڈائریکٹر نب جی‘ ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان‘ ڈاکٹر شفقت سعید‘ ترقی پسند کاشتکار بلال اسرافیل‘ نیلم سیڈزسے سید حسن رضا‘ محترمہ رابعہ سلطان‘ مسٹر سعد اکبر‘ چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر‘ سرفراز احمد خاں کسان بورڈ پاکستان‘ ملک آفاق ٹوانہ سمیت مقامی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی خصوصی طو رپر شریک ہونگے۔ میٹنگ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) مشاورتی اجلاس کے میزبان ہونگے جبکہ میٹنگ کے فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹر محمد جلال عارف اپنے کلیدی خطاب میں کپاس کی کم ہوتی ہوئی پیداوار کی وجوہات کا احاطہ کریں گے۔