ان باتوں کا اظہار زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے لیاقت ہال کے ڈی بلاک میں مقیم اقلیتی برادریوں کے طلبہ کی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کا اہتمام کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی ملازمین اور دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد کو کیمپس پر مکمل طور پر مذہبی آزادی میسر ہے اور وہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ بلا امتیاز اپنے حقوق میرٹ کی بنیاد پر حاصل کر رہے ہیں ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ گذشتہ دنوں منعقدہ کانووکیشن میں ہندو طالب علم کو امتیازی کارکردگی پر میڈل عطاکیا گیا جبکہ مسیحی بھائیوں کے لئے کیمپس پر چرچ کے لئے نہ صرف زمین دی گئی ہے بلکہ ان کے لئے ایک آبادی کا اہتمام کیا گیا ہے
جہاں وہ پوری آزادی کے ساتھ تمدنی مراحل طے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف ہال وارڈن، ڈاکٹر محمد یٰسین، ڈی ایس اے، ڈاکٹر شہباز طالب ساہی، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ منیجمنٹ، ڈاکٹر قمر بلال، ڈین کلیہ فوڈ اینڈ ہوم سائینسز، ڈاکٹر مسعود صادق بٹ بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا اور مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔