تاکہ نوجوانوں کی تجاویز و آراء کی روشنی میں پروگرام کی کامیابی کیلئے مضبوط بنیاد وں پر حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ اس حوالے سے سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام نیو سینٹ ہال میں منعقد ہونیوالے سیشن میں ضلعی حکومت کے کوارڈی نیٹر عمر اعوان نے سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں اور شعبہ فارسٹری کے چیئرمین ڈاکٹرطاہر صدیقی کے ہمراہ طلبہ کے ساتھ پروگرام کی کامیابی کیلئے کھل کر اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات نے زندگی کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان تغیرات سے ہم آہنگ ایسی طرز زندگی اور پالیسی ترتیب دیں جن کی مدد سے کرہ ارض پر زندگی کی بقاء کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ پروگرام میں طے کئے جانیوالے اہداف کو اپنی زندگی کا شعار اور ترجیح بنالیں تو تھوڑے عرصے میں تبدیلی کو محسوس کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکول‘ کالج اور یونیورسٹی طلبہ کومہم کا حصہ بناتے ہوئے موبائل اَیپ کے ذریعے انہیں کلین و گرین چمپئن بننے کا موقع فراہم کرکے ایک غیرروایتی اور نئی حکمت عملی سامنے لائی گئی ہے جس کے ذریعے یقیناتبدیلی نظر آئے گی۔ شعبہ فارسٹری کے چیئرمین وکنونیئر کلین و گرین پاکستان پروگرام جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر طاہر صدیقی نے کہاکہ ہمیں کرہ ارض پر گرین ایریاز بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بلین ٹری سونامی کے ذریعے کی گئی شجرکاری کے ذریعے موسمیاتی تغیرات کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے ایک خصوصی پذیرائی رکھتے ہیں جو اس پروگرام کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت مصروف اور کوشاں ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر کلین و گرین پاکستان پروگرام مسٹر عمر اعوان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے موبائل اَیپ کلین و گرین چمپئن کے ذریعے روزانہ ہزاروں نوجوان رجسٹرڈ ہورہے ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوکر اپنی سرگرمیاں اپ لوڈ کرکے قومی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب اور کے پی کے میں شامل تمام اضلاع کے مابین بہترین و بدترین شہر کے مقابلوں کے نتائج 23مارچ کو سامنے لائے جائیں گے لہٰذا ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنے ضلع فیصل آباد کو بہترین کا اعزاز دلوانے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔