اس امر کا فیصلہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی زیرصدارت اقبال آڈیٹوریم میں ہونیوالے اکیڈیمک کونسل نے 292ویں اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں کے وران ناظم امتحانات‘ گریجوایٹ سٹڈیز اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم کو باہم مربوط دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی طالب علم کے نتائج یا کم سی جی پی اے کی اطلاع آئی ٹی سسٹم کے ذریعے فوری طو رپر طالب علم سمیت گریجوایٹ سٹڈیز اور دوسرے متعلقہ دفاتر کو ہوسکے جس سے نہ صرف نتائج کے اجراء میں تاخیرروکنے میں مدد ملے گی بلکہ طلبہ اور تدریسی شعبہ جات کو نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے میں بھی رہنمائی میسر آئے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر اورک کو ہدایت کی کہ کیو ایس رینکنگ کے کوالٹی پیرا میٹرزکی روشنی میں یونیورسٹی کی کارکردگی کو رپور ٹ کر نے کیلئے متعلقہ پلیٹ فارمز پر فوری پیش رفت کریں تاکہ یونیورسٹی کی بہتر رینکنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرچند یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کیلئے برٹش کونسل کے کوالیفائیڈ ٹیچرز کے ذریعے سپوکن انگلش کے کورس شروع کروائے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں یونیورسٹی اساتذہ کی ابلاغیاتی مہارتوں میں بھی اضافہ کیلئے سپوکن انگلش کا دائرہ ان تک بڑھایا جائے۔ اجلاس میں سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ میں ایم ایس سی (آنرز) فوڈ ٹیکنالوجی جبکہ ایوننگ پروگرامز میں ایم فل کیمسٹری‘ باٹنی‘فزکس‘ زوالوجی اور ایم فل میتھ شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں مرکزی کیمپس میں بی ایس پولٹری سائنس‘ بی ایس اینیمل سائنس‘ بی ایس اکنامکس‘ بی ایس کامرس کے ساتھ ساتھ ایوننگ پروگرام کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مرکزی کیمپس میں بی ایس انگلش ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی۔یونیورسٹی رجسٹرار عمر سعید قادری نے اجلاس کی کارورائی کو آگے بڑھاتے ہوئے بحث کیلئے پیش کیا۔