تاکہ مکمل مشاورت ‘ شفافیت اور اور کشادہ ذہن کے ساتھ اسے دوسری جامعات کیلئے ایک بہترین ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے انجمن اساتذہ کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اقبال آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی ماہرین پر مبنی ایک تھنک ٹینک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر درآمدی حجم میں کمی کیلئے ہمارے سائنس دان چیلنج قبول کرتے ہوئے تحقیق کے نتیجہ میں سامنے آنے والے حقائق اور اعدادو شمار اپنی قابل عمل تجاویز کے ساتھ وفاقی حکومت کے سپردکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا وہ چاہیں گے کہ یونیورسٹی ماہرین کی خدمات و تجاویز کو قومی سطح پر پالیسی سازی کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی معاملات کوبہتری کی جانب لانے کیلئے انصاف پر مبنی سسٹم اور قانون کی مکمل عملداری اس طرح یقینی بنائی جائے کہ کسی کے جائز حق پر دوسرے بااثرافراد قابض نہ ہونے پائیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ماہرین پر مشتمل ایک سٹریٹیجک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میں ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے جس سے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حل طلب معاملات میں بہتری‘ یونیورسٹی اُمور میں شفافیت اور آسانیاں بانٹنے کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں کوآپریٹو ماڈل کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نظریہ کوآگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیںتاکہ ملازمین اور اساتذہ مکمل یکسوئی کیساتھ اپنے جملہ فرائض کی انجام دہی یقینی بنا سکیں اور ان کی معمولی نوعیت کی نجی ذمہ داریاں اجتماعی انتظامی فریم ورک کے ذریعے ادا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اتنے ہی نئے داخلے کئے جانے چاہئیں جتنی تعداد میں گریجوایٹ پاس آﺅٹ ہوں تاکہ سٹوڈنٹ ٹیچرتناسب میں بہتری لاکرکوالٹی کو بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے سینئر اساتذہ پر زور دیا کہ نوجوان اساتذہ کی بات ہمدردی اور کھلے ذہن کے ساتھ سنیں اور ان میں قائدانہ صلاحیتیوں کوجلا بخشنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کسی بھی بین الاقوامی یونیورسٹی کی طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ایسا سسٹم متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے دوسری جامعات میں مثال کے طور پر دہرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں پر بداعتمادی کے بجائے اعتماد سازی کی فضاءکو فروغ دینا ہوگا تاکہ معاملات میں بتدریج بہتری کی راہ ہموار کی جا سکے۔ ڈاکٹر ظفررندھاوا نے کہا کہ انہوں نے ڈینز کو ان کے دائرہ کار میں مکمل طورپر بااختیار بنادیا ہے تاکہ معمولی نوعیت کے معاملات کا نچلی سطح پر بھی پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ ان سے پہلے صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر عامر جمیل نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مطالبات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جملہ مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے میں انہیں کمیونٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور تمام متعلقین میں آسانیاں تقسیم کرنے کے حوالے سے وائس چانسلرڈاکٹر ظفر رندھاواکے فلسفے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقی منصوبوں کی پیش رفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروانے میں انہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی مکمل مدد و سرپرستی حاصل رہی ہے جس کے وہ مشکور ہیں۔ تقریب سے سیکرٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر عامر مقصود نے بھی خطاب کیا اور تقریب کو آگے بڑھایا۔